ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی:ٹول فیس وصولی کی مخالفت میں عوامی سطح پر زبردست احتجاج : عوامی مطالبہ کے آگے کمپنی بے بس، ٹول فیس وصولی ملتوی

اُڈپی:ٹول فیس وصولی کی مخالفت میں عوامی سطح پر زبردست احتجاج : عوامی مطالبہ کے آگے کمپنی بے بس، ٹول فیس وصولی ملتوی

Wed, 01 Feb 2017 11:58:18    S.O. News Service

کنداپور:یکم فروری   (ایس او نیوز) قومی شاہراہ 66کو فورلین میں منتقلی کاکام مکمل کئے بغیر اور مقامی عوام کو اعتماد میں لئے بغیر ساستان ، گنڈمی ٹول گیٹ پر بدھ کی رات سے ٹول فیس وصولی شروع کئے جانے کے خلاف سیکڑوں عوام نے ٹول مرکز کے روبرو سواریوں کو آڑے رکھ کر دیر رات سے ہی احتجاج شروع کئے جانے کے نتیجے میں پولس کی صلاح پر نوا یوگا کمپنی نے ڈی سی کی میٹنگ میں ہونے والے فیصلے تک ٹول فیس وصولی ملتوی کرنے کا فیصلہ لیاہے۔

 شا م سے ہی ٹول مرکز پر جمع ہوکر دھرنے پر بیٹھے احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے پرتاپ شٹی نے سرویس روڈ اور اندرونی نالیوں کی تعمیر کئے بغیر ٹول فیس وصول کرنا قابل مذمت ہے۔ قومی شاہراہ پر ہر روز کوئی نہ کوئی حادثات ہور ہےہیں اس سلسلے میں ایم پی سمیت عوامی نمائندوں نے کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ نوا یوگا کمپنی نے ضروری بنیادی سہولیات فراہم نہ کرتے ہوئے خاموش ہے۔ اب اچانک راتوں رات ٹول فیس وصول کا شروع کرنےکا بیان جاری کرنا صحیح نہیں ہونے کی بات کہی ۔ دھرنے کےمقام پر پہنچے سابق ایم پی جئے پرکاش ہیگڈے نے احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اچانک ٹول فیس وصول کرنا غیر قانونی ہے۔ جس کے لئے کم سے کم 15کی مدت دینی تھی ، لیکن کوئی مہلت دئیے بغیر عوام کو تکلیف دے کر پریشانی میں مبتلا کرنا اچھا نہیں ہے۔ پولس بھی اچانک لئے گئے فیصلے کو سکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہے، میں نے اس سلسلے میں ضلع ڈی سی سے بات کیا ہوں، چونکہ وہ اس وقت  بنگلورومیں ہیں ، ڈی سی ضلع پہنچنے کے بعد میٹنگ منعقد کرکے معاملے پر بحث کرنے کا تیقن دینے کی بات کہی۔ ضلع پنچایت ممبر راگھویندر کانچن ، پرتاپ شٹی ، الوین اداندرے وغیرہ احتجاج کی قیادت کی۔ اسی دوران ہیجماڑی ٹول فیس کے سامنے بھی عوام نے احتجاج کرتے ہوئے ٹول فیس وصولی کی مخالفت کی۔

بدھ کو ڈی سی کی موجودگی میں میٹنگ منعقد ہوگی جس میں ٹول فیس کا فیصلہ لیا جائے گا۔ اسی وقت تک ساستان ، گنڈمی اور ہیجماڑی پر ٹول فیس وصول نہ کرنے کافیصلہ لیا گیا ہے۔ ضلع ایس پی وشنو وردھن نے احتجاجیوں سے کہاکہ وہ اب احتجاج واپس لیں۔ رات 12بجے تک دھرنے پر بیٹھے عوا م کو جب یقین ہوگیا کہ ٹول فیس وصول نہیں کی جائے گی اور اس سلسلے میں پولس نے تیقن دیا تو وہاں سے نکل گئے۔


Share: